اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دس تک پہنچ گئی ہے۔ کل شام میرٹھ کی ذاکر کالونی میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی۔ بچاؤ کارروائی آج صبح مکمل ہوگئی اور عمارت کے ملبے کو صاف کردیا گیا ہے۔ پانچ افراد کو بچا کر نکالا گیا ہے۔ میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے کہا کہ حادثے کے وقت عمارت میں پندرہ افراد موجود تھے۔ NDRF اور SDRF سمیت بچاؤ ٹیموں نے پوری رات کام کرکے علاقے کو صاف کیا ہے۔x
Site Admin | September 15, 2024 2:55 PM