September 20, 2024 3:04 PM

printer

میانما میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 300 ہوگئی ہے۔ 89  افراد اب بھی لاپتہ ہیں

میانما میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 300 ہوگئی ہے۔ نواسی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خطوں اور ملک بھر کی ریاستوں میں درجنوں شہر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں Nay Pyi Taw شامل ہے۔ سرکاری میڈیا نے خبردی ہے کہ ایک لاکھ 61 ہزار سے زیادہ سیلاب متاثرین نے 425 امدادی مراکز میں پناہ لے رکھی ہے۔ یاگی طوفان کے زیر اثر شدید بارش اور خلیج بنگال میں ہوا کے گہرے دباؤ کا حلقہ بننے کے سبب ایشیائی ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو صاف کرنے کے لیے مقامی حکام، بچاؤ تنظیمیں اور وہاں کے مکین مل کر کام کررہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے اور کھانا اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں