میانما میں جمہوریت نواز مزاحمتی گروپ کے کنٹرول والے ایک گاؤں پر فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں کم ازکم 27 شہری ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ Mandalay پیپلز ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ Singu شہرکے Let Pan Hla گاؤں میں کل رات کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہوگئی۔
Mandalay پیپلز ڈیفنس فورس، میانمار کی اپوزیشن حمایت کرتی ہے اور اِس نے گذشتہ سال جولائی میں Singu شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔
فوجی حکومت نے مسلح جمہوریت نواز پیپلز ڈیفنس فورس اور نسلی طور پر اقلیتی گوریلا گروپوں کے خلاف فضائی حملے تیز کردیے ہیں۔یہ گروپ دہائیوں سے وسیع تر خود مختاری کے لیے لڑ رہے ہیں۔ x