ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:21 PM

printer

مہورَت کاروبار میں BSE اور NSE کے سینسیکس مثبت رخ پر بند ہوئے

بامبے اسٹاک ایکسچینج اور قومی اسٹاک ایکسچینج، دونوں نے دیوالی کے موقع پر مہورَت کاروبار کیا، جو Samvat 2081 کے آغاز کی علامت ہے۔ دونوں ہی ایکسچینج نے آج کے خصوصی کاروباری سیشن کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔
بامبے اسٹاک کے ایکسچینج کے عدد اشاریے میں 335 پوائنٹ یا صفر اعشاریہ چار- دو فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 79 ہزار 724 پر بند ہوا۔ NSE کا نفٹی 99 پوائنٹ یا صفر اعشاریہ چار-ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ 24 ہزار 304 پر بند ہوا۔ کاروبار سے قبل کا سیشن شام پونے چھ بجے شروع ہوکر 6 بجے بند ہوگیا، جبکہ معمول کا مارکیٹ کاروبار شام 6 بجے کے درمیان ہوا۔

گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں DIIs نے اکتوبر میں بھارتی حصص میں ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی    سرمایہ کاری کی ہے جو ایک مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے ہوا ہے جنھوں نے اِس مدت کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ کروڑ روپئے مالیت کے اسٹاکس فروخت کئے۔ DII سرمایہ کاری تقریباً چار اعشاریہ چار ایک لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے اور یہ میچوئل فنڈ کے ذریعے بڑھتی ہوئی خردہ شراکت داری کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ ایک مہینے میں DII سرمایہ کاری 56 ہزار 350 کروڑ روپئے سے زیادہ کی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں