مہا کُمبھ میلا 2025، پَوش پورنیما کے موقع پر پہلے امرت سنان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔
لاکھوں عقیدتمند، یاتری اور سیاح، گنگا جمنا اور سرسوتی کے تریوینی سنگم کے مختلف گھاٹوں پر مقدس ڈبکی لگا رہے ہیں۔ یہ عظیم الشان میلہ مہا شیو راتری 26 فروری تک جاری رہے گا۔ حکومت نے اِس عظیم اجتماع کو محفوظ اور یادگار بنانے کی یقین دہانی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھ چھوڑی ہے۔ مہا کُمبھ کے لیے 7 زمروں پر مشتمل سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پریاگ راج میں، مہا کُمبھ 2025 دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اور روحانی اجتماع ہے، جس میں توقع ہے کہ 45 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند شرکت کریں گے۔
ریلوے کا محکمہ لاکھوں عقیدتمندوں کے لیے پریاگ راج آنے اور جانے کے لیے 10 ہزار سے زیادہ ریل گاڑیاں چلا رہا ہے، جس میں 3 ہزار 300 خصوصی ریل گاڑیاں ہیں۔
حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، حفاظت، صفائی ستھرائی، صحت، پانی اور بجلی کی سپلائی وغیرہ پر خصوصی توجہ دی ہے۔×