ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:37 AM | Mahakumbh

printer

مہا کنبھ 2025 کا انعقاد اترپردیش کے پریاگ راج میں 13 جنوری سے 26 فروری تک کیا جائے گا۔

مہا کنبھ 2025 کا انعقاد اترپردیش کے پریاگ راج میں 13 جنوری سے 26 فروری تک کیا جائے گا۔ عظیم الشان تقریب کا آغاز پوش پورنیما پر پوِتر امرِت اِسنان سے ہوگا اور مہاشیوراتری کے دن آخری امرت اسنان کے ساتھ مہاکنبھ 2025 اختتام پذیر ہوجائے گا۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ِاس سال 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کے آنے کا امکان ہے، جس سے دو لاکھ کروڑ روپے کی اقتصادی ترقی کی امید ہے۔ وہ کَل شام پریاگ راج میں مہاکنبھ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو تفصیل بتارہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہاکنبھ 2025 عقیدے اور جدیدیت کا سنگم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج میں عقیدت مندوں کے محفوظ قیام کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جناب آدتیہ ناتھ نے مہاکنبھ 2025 کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ وہ پریاگ راج کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ عقیدت مندوں اور مہمانوں کی سلامتی کیلئے سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Anupam Mishra

مہاکنبھ نگر میں مندروں اور اہم مقامات پر سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ پریاگ راج میں مہا کنبھ میلے کے مقام پر اور پڑوسی اضلاع میں خفیہ نظام نصب کئے گئے ہیں۔ کنبھ میلے کو سب سے بڑی آستھا کی تقریب بنانے کیلئے پرعزم اترپردیش حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ سنگم کے حصے میں کروڑوں عقیدت مندوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس واٹر پولیس اہلکاروں کا ایک بڑا دستہ تعینات کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں