ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:37 AM | KUMBHVANI LAUNCH

printer

مہا کمبھ 2025 کے موقع پر آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کا، آج اترپردیش کے پریاگ راج میں آغاز کیا جائے گا۔

مہا کمبھ 2025 کے موقع پر آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کا، آج اترپردیش کے پریاگ راج میں آغاز کیا جائے گا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، چینل کا افتتاح کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، اِس پروگرام میں ورچوئل وسیلے سے شامل ہوں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے کمبھ منگل دُھن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ آکاشوانی کا ’کمبھ وانی چینل‘ آج سے 26 فروری تک مہا کمبھ پر مبنی کئی پروگرام نشر کرے گا، جنہیں صبح 5 بج کر 55 منٹ سے رات 10 بج کر 5 منٹ تک سنا جاسکے گا۔ کمبھ وانی چینل پر امرت اسنان کا براہ راست تبصرہ بھی نشر کیا جائے گا۔ پروگرام، 103 میگا ہرٹز، newsonair ایپ اور waves OTT پر سنے جاسکیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں