ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 3:12 PM

printer

مہا کمبھ 2025 کروڑوں افراد کو اپنی طرف راغب کررہا ہے

مہا کمبھ 2025 نے نہ صرف بھارت کے سب سے بڑے روحانی اور مذہبی اجتماع بلکہ ایک عالمی ثقافتی اجتماع کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کی ہے۔ مہا کمبھ 2025 کروڑوں افراد کو اپنی طرف راغب کررہا ہے۔ بنی نوع انسان کے ایک اہم ورثے کے طور پر مہا کمبھ سناتن ثقافت کے جوہر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اِس نے دنیا بھر میں ایک تجسس کا ماحول بھی پیدا کیا ہے۔

اِس سال عظیم الشان تقریب کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت بین الاقوامی سیاحوں اور آن لائن یوزرس کی بڑے پیمانے پر دلچسپی سے پوری طرح واضح ہے۔ دنیا کے تمام براعظم سے لوگ اِس عظیم الشان تقریب کے بارے میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ معلومات حاصل کررہے ہیں اور اِس کی اہمیت کو سمجھنے اور اِس میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔ عالمی سطح پر پائے جانے والے ذوق و شوق کے مد نظر حکومت نے   مہا کمبھ 2025 کو ڈجیٹل مہا کمبھ کے طور پر پیش کرتے ہوئے پورے طور پر ڈجیٹل وسیلے کو اپنایا ہے۔ حکومت کی اِس پہل کا مرکز سرکاری ویب سائٹ Kumbh.gov.in ہے جہاں مہا کمبھ کے تمام پہلوؤں سے متعلق جامع معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

روایات اور روحانیت سے لے کر سفر سے متعلق رہنما خطوط اور رہائش کے اختیارات پر مشتمل تمام ہی چیزیں اِس پورٹل پر دستیاب ہیں۔

یہ پورٹل عقیدتمندوں اور سیاحوں کے لئے ایک ہی مرکز پر ہر قسم کی معلومات فراہم کررہا ہے۔ اِس مرتبہ مہا کمبھ میں 15 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سیاح کے آنے کا امکان ہے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے Francisco، جنہوں نے مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی نے کہا کہ بھارت دنیا کا روحانی  مرکز ہے۔

اِس سال کروڑوں افراد سنگم پر جمع ہوئے ہیں۔ مہا کمبھ روحانی مرکز کے طور پر اپنی شناخت کی دوبارہ تصدیق کرتا ہے جہاں زندگی اور روحانیت کے جشن میں قدیم رسومات اور جدید خواہشات ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں