مہا کمبھ 2025 کا آغاز پیر کو پہلے امرت اسنان کے ساتھ ہوگا۔ اس عظیم الشان تقریب کے موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر یہاں صحت کی دیکھ بھال کی جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
45 روزہ مہا کمبھ میں عقیدتمندوں کو نہ صرف آستھا کا ایک انوکھا احساس ہوگا بلکہ اُنہیں بہترین طبی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات کے تحت Netra Kumbh Eye Fair اہمیت کا حامل ہے، جس کا مقصد بینائی کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ پریڈ گراؤنڈ میں 100 بستروں والا مرکزی اسپتال، مختلف سہولیات فراہم کرے گا، جس میں OPD سے لے کر ICU خدمات تک دستیاب رہیں گی۔ اہم ریلوے اسٹیشنوں پر میڈیکل Observation Rooms بھی بنائے گئے ہیں۔ ملک بھر سے 240 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مہا کمبھ میں حفظانِ صحت کے نظام کو مستحکم کرے گی۔
Site Admin | January 11, 2025 9:18 PM
مہا کمبھ 2025 کا آغاز پیر کو پہلے امرت اسنان کے ساتھ ہوگا
