مہاراشٹر کے کارگزار وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شنڈے، BJP لیڈر دیویندر فڑنویس اور NCP سربراہ اجیت پوار نے مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے کے معاملے پر تبادلہئ خیال کیلئے کَل نئی دلّی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔
جناب ایکناتھ شنڈے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ریاست میں حکومت تشکیل دینے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور ریاست میں اعلیٰ عہدے سے متعلق BJP کی مرکزی قیادت کا فیصلہ اُنہیں قبول ہوگا۔
BJP کی قیادت والے مہایوتی نے حال ہی میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔