ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:34 PM

printer

مہاکنبھ میں ہوئے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دی گئی ایک عدالتی کمیشن نے آج حادثے کی وجوہات کی تحقیق کے سلسلے میں سنگم گھاٹ کا دورہ کیا

مہاکنبھ میں ہوئے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دی گئی ایک عدالتی کمیشن نے آج حادثے کی وجوہات کی تحقیق کے سلسلے میں سنگم گھاٹ کا دورہ کیا۔ بدھ کو مہاکنبھ میں ہوئے اِس حادثے میں 30 افراد کی موت اور 60 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اترپردیش حکومت نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دی ہے۔
الہ آباد ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج ہرش کمار کی سربراہی والی ایک تین رکنی عدالتی کمیشن نے آج سنگم گھاٹ پر حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، پریاگ راج کے DIG ویبھو کرشنا نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمیشن نے عالمی سطح کی اس روحانی تقریب کے انتظام وانصرام سے متعلق افسران کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی۔ انھوں نے Swaroop Rani اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں زخمی افراد داخل ہیں۔ کمیشن ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرے گا۔ وہ مستقبل میں اس قسم کے حادثوں کو روکنے کیلئے بھی تجاویز دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں