اس اہم تقریب کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مہاکنبھ میں واقع قومی سطح پر کھادی نمائش ہزاروں زائرین کو اپنی طرف راغب کررہی ہے۔
کھادی انڈیا پویلین، کھادی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مقامی دستکاری، ٹیکسٹائل اور گھریلو صنعتوں میں ملک کی مالامال وراثت کی نمائش کررہا ہے۔ پویلین میں روایت، پائیداری اور دستکاری کے آپسی ربط کو اجاگر کیا گیا ہے، جو اتحاد کو مضبوط کرنے اور ثقافتی اقدار کو تحفظ فراہم کرنے میں کھادی کے رول کی عکاسی کرتا ہے۔ x