مہاکمبھ میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد میں مسلسل آمد و موجودگی کے تناظر میں یوپی بورڈ نے پریاگ راج کے طلبا کے لیے 24 فروری کو ہونے والے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔
اتردیش گورنمنٹ سیکنڈری ایجوکیشن سیکشن کے جوائنٹ سیکریٹری اشوک کمار کے ذریعے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق یہ امتحانات اب 9 مارچ کو ہوں گے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات 24 فروری سے 12 مارچ کے درمیان منعقد ہوں گے۔x