مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اب چناؤ مہم ختم ہونے میں صرف دو دن باقی بچے ہیں۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست میں بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر رہنما امت شاہ گڑھ چِرولی، وَردھا اور ناگپور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی ناسَک، Ahilyanagar اور ممبئی میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ NCP کے صدر اجیت پوار Ahilyanagar، پونے سَتارا اور کولہاپور میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے ناگپور، کولہاپور اور سانگلی میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ جبکہ کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی گڑھ چِرولی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گی اور ناگپور میں ایک روڈ شو کریں گی۔ NCP (ایس پی) کے صدر شردپوار پونے اور رائے گڑھ کے مختلف حلقوں میں اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر اُدھوٹھاکرے پال گھر اور سَتارا میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے، تاکہ ووٹروں کو راغب کیا جاسکے۔
ممبئی سے پرارتھنا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……
20 نومبر کو ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹروں کی حوصلہ کرنے کی غرض سے، ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے انتخابی کمیشن، منظم طریقے سے ووٹروں کو بیدار کرنے اور ووٹروں کی شرکت SVEEP کے ذریعہ کوششیں کررہا ہے۔×