مہاراشٹر کے نو منتخبہ BJP اراکینِ اسمبلی آج ممبئی میں اپنے لیڈر کا انتخاب کرنے کے لیے میٹنگ کریں گے۔ قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے میں مدد کرنے کے لیے BJP نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کو مشاہدین کے طور پر مقرر کیا ہے۔ مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کَل شام پانچ بجے ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ سینئر BJP رہنما اور سابق وزیراعلیٰ دیوندر پھڑنویس کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار سمجھا جا رہاہے۔ BJP کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت حاصل کی ہے۔x
Site Admin | December 4, 2024 10:05 AM