مہاراشٹر میں گڈچرولی پولیس نے چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل علاقے میں Etapalli بلاک میں کَل شام نکسلیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 ماؤنوازوں کو ہلاک کردیا۔
نکسلیوں نے Vandoli گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں نکسلیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس کے دستے پر گولیاں چلائیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ Nilotpal نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 12 نکسلی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کو اِن نکسلیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ پولیس نے خودکار ہتھیار اور گولی بارود بھی برآمد کیا ہے۔
اِس کارروائی میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور ایک کانسٹبل زخمی ہوئے ہیں اور اُنہیں علاج کیلئے ناگپور لے جایا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس کامیاب کارروائی کیلئے گڈچرولی پولیس کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی ضلعے میں نکسلیوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک فیصلہ کُن دھچکا ثابت ہوگی۔
ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے گڈچرولی پولیس کی دلیری اور شجاعت کیلئے 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔