مہاراشٹر کے پونے ضلعے میں Mpox وائرس کے انفیکشن کے خطرے کے تناظر میں ریاست کا محکمہئ صحت احتیاطی اقدامات کررہا ہے۔ گذشتہ چھ دن کے دوران پونے ہوائی اڈے پر سنگاپور اور دوبئی سے آنے والے 531 مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔ البتہ اِن میں سے کوئی بھی مشتبہ مریض نہیں پایا گیا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر محکمہئ صحت نے یہ وضاحت کی ہے کہ ہوائی اڈے پر پہنچنے والے سبھی مسافروں کی وائرس کے ممکنہ انفیکشن کیلئے جانچ کی جائے گی۔ پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشتبہ مریضوں کے بارے میں اطلاع میونسپل صحت محکمے کو دیں اور مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کیلئے Virology کے قومی ادارے کو بھیجیں۔
Site Admin | August 25, 2024 2:41 PM
مہاراشٹر کے پونے ضلعے میں Mpox وائرس کے خطرے کے تناظر میں ریاست کا محکمہ صحت احتیاطی اقدامات کررہا ہے
