مہاراشٹر میں کل رات پال گھر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریل کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ کَل رات ساڑھے آٹھ بجے، اُس وقت پیش آیا، جب تین افراد ٹرین کی پٹری پار کررہے تھے اور وہ جے پور سُپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے۔ مرنے والوں کی شناخت مونو رام اور سونو رام کے طور پر ہوئی ہے، یہ دونوں بھائی تھے۔ تیسرے زخمی شخص کی شناخت انوپ تیواری کے طور پر ہوئی ہے، جو ابھی زیر علاج ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ تینوں افراد پال گھر کی ایک کمپنی میں ملازم تھے۔ x
Site Admin | December 28, 2024 4:16 PM