مہاراشٹر کے وزیر دِویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کے تمام پروجیکٹوں کی ایک منفرد شناخت ہوگی، جس سے نظام کو اصل دھارے میں لانے مدد ملے گی اور شفافیت آئے گی۔ کل وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Bhavna
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دِویندر فڑنویس نے کہا کہ کئی محکمے ایک ہی جگہ پر ایک ہی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور دوہرا کام کرنے سے بڑے پیمانے پر اخراجات اور نقصانات ہوتے ہیں۔ جس طرح آدھار کارڈ نے فائدہ اُٹھانے والے فرضی لوگوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے، اُسی طرح بنیادی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لیے منفرد شناخت، مکمل نظام کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی اور متعدد ایجنسیوں کو ایک ہی کام کو بار بار کرنے سے روکے گی۔ جناب فڑنویس نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی پروجیکٹ شروع کیا جائے گا، اُس سے متعلق تمام تفصیلات، پروجیکٹ کی تکمیل کے مقررہ اوقات کے ساتھ پی-ایم گَتی شکتی پورٹل اور مہاراشٹر ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشن سینٹر پر اَپلوڈ کی جائیں گی۔ منفرد شناخت والے پروجیکٹوں کو متعارف کرانے کا مقصد بڑے پیمانے پر شفافیت لانا، کمیوں سے پاک میکانزم اور مالیاتی نظم و ضبط قائم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ فڑنویس نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں تمام سماجی ترقیاتی کارپوریشنز کو ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد متعدد کارپوریشنز اور ترقیاتی بورڈز کے ذریعے لاگو کی جا رہی تمام اسکیموں کو مربوط کرنا ہے اور جب یہ نافذ ہو جائے گا تو تمام سماجی تنظیموں کی رسائی فلاحی اسکیموں تک ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت ہوگی۔×