مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاست میں شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کی پیش رفت میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وہ آج ممبئی میں مہاراشٹر ریاستی بجلی بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ جناب فڑنویس نے زور دے کر کہا کہ شمسی توانائی، زراعت، بجلی کی پیداوار، صنعت اور خدمات کے شعبے میں مہاراشٹر کی ترقی کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
Site Admin | December 28, 2024 9:30 PM