مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے آج ممبئی کے چیمبور علاقے میں، اُس مقام کا دورہ کیا جہاں پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مہلوکین کے کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت، اِس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو مفت علاج بھی فراہم کرے گی۔ آگ لگنے کے اِس واقعے میں تین کم عمر بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ آج اُس وقت پیش آیا جب ایک دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے پر افسوس اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ، حادثے کی وجہ کی چھان بین کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Site Admin | October 6, 2024 9:41 PM