مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں حالیہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں بھی اُن کے پاس ہیں۔ البتہ انھوں نے اشارہ کیا کہ افراتفری مچانے کیلئے اس واقعے کی پہلے سے سازش کی گئی تھی۔ امن و قانون کے تئیں سرکار کے عہد کی یقین دہانی کراتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ شہر میں امن بحال کرلیا گیا ہے۔ x
Site Admin | March 19, 2025 10:20 PM
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں حالیہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے
