مہاراشٹر کے ناندیڑ میں انسداد دہشت گردی کے دستے ATS نے لاتور میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں 4 افراد کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے، جو میڈیکل داخلہ امتحان NEET-2024 کے امیدواروں کو براہِ راست اور بالواسطہ طور پر غیر قانونی طریقے سے مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے کا گروہ چلارہے تھے۔ اِن میں سے لاتور ضلع پریشد اسکول کے ایک ٹیچر جلیل خان پٹھان کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اُسے کَل عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد آئندہ ماہ کی 2 تاریخ تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 2 دیگر قصورواروں سنجے جادھو اور Eranna Kongulwar سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، جو سولا پور میں ضلع پریشد اسکول میں اساتذہ ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ لاتور پولیس دلّی سے تعلق رکھنے والے ملزم گنگا دَھر کو بھی تلاش کررہی ہے اور اُسے گرفتار کرنے کیلئے جلد ہی ایک ٹیم روانہ کی جائے گی۔×
Site Admin | June 25, 2024 10:32 AM