مہاراشٹر کے ناشِک ضلعے میں، کَل دوارکا سرکل میں، ایک فلائی اوور پر ایک ٹیمپو اور ٹرک میں ٹکّر کے حادثے میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 10 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ شام ساڑھے سات بجے Ayyappa مندر کے قریب پیش آیا، جب 16 مسافروں کو لے جاتے ہوئے ایک ٹیمپو، ناشِک میں CIDCO علاقے سے گزر رہا تھا۔ یہ لوگ نپھاڑ علاقے میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ ناشِک کے سرکاری اسپتال کے میڈیکل آفیسر چارو دتّا شندے نے بتایا کہ اِس حادثے میں 10 سے 12 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں اور اندیشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ جائے۔ پولیس نے کہا کہ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور زخمیوں کو ناشِک کے ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔×
Site Admin | January 13, 2025 9:51 AM | Maharashtara Highway
مہاراشٹر کے ناشِک ضلعے میں، کَل دوارکا سرکل میں، ایک فلائی اوور پر ایک ٹیمپو اور ٹرک میں ٹکّر کے حادثے میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 10 زخمی ہو گئے۔
