مہاراشٹر کے شہر لاتور میں Purnamal Lahoti گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے 60 طلباء کو کَل رات اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ انہیں بدہضمی کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اِن طلباء کو وِلاس راؤ دیشمکھ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور خوراک کے نمونوں کی جانچ کیلئے انہیں لیباریٹری بھیجا گیا ہے۔ اِس واقعے کے بعد ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر شیواجی Kalge اور ضلع کلکٹر وَرشا ٹھاکر نے اسپتال جاکر طلباء کی مزاج پرسی کی۔ x
Site Admin | October 6, 2024 3:19 PM