مہاراشٹر کے Dhule ضلعے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا، جب ایک تیز رفتار نِجی مسافر گاڑی سامنے سے آرہی ایک Van سے ٹکرا گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔ نِجی گاڑی کے ڈرائیور سمیت دیگر زخمیوں کا Dhule میں علاج چل رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔ x
Site Admin | September 15, 2024 2:28 PM