ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2024 2:26 PM

printer

مہاراشٹر کے بدلا پور میں جنسی زیادتی کے معاملے کے قصور وار اکشے شنڈے کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا گیا

مہاراشٹر کے بدلا پور میں جنسی زیادتی کے معاملے کے قصور وار اکشے شنڈے کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور اُسے 25 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اُس پر تھانے ضلع کے بدلا پور میں ایک اسکول میں پڑھنے والی دو بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ مرکزی ریلوے کے GRP کے ڈی سی پی منوج پاٹل نے کہا ہے کہ علاقے میں صورتحال اور ریل گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق ہے۔ انھوں نے اِس بارے میں بھی مطلع کیا کہ افواہوں کی روک تھام کیلئے آئندہ کچھ روز تک علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ مہاراشٹر حکومت نے اِس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ متعلقہ اسکول کے دو ہیلپروں کے ساتھ اسکول کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے اور علاقے کے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے300  مظاہرین کیخلاف مختلف دفعات کے تحت معاملات درج کیے ہیں، جو کل ریل روکو میں شامل ہوئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں