August 26, 2024 10:25 AM

printer

مہاراشٹر کابینہ نے، مرکز کی یونیفائڈ پینشن اسکیم کی طرز پر، ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے نظرِ ثانی شدہ قومی پینشن اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے کی قیادت میں مہاراشٹر کابینہ نے بھی ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے قومی پینشن اسکیم NPS پر، جس پر نظرِ ثانی کی گئی ہے، عمل درآمد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نظرِ ثانی، مرکزکی یونیفائڈ پینشن اسکیم UPS کی طرز پر کی گئی ہے۔ اِس تازہ اسکیم پر یکم مارچ 2024 سے عمل کیا جائے گا۔

ریاست میں 13 لاکھ 45 ہزار سرکاری ملازمین ہیں، جن میں مقامی انتظامیہ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ اِن 13 لاکھ 45 ہزار ملازمین میں سے، 8 لاکھ 27 ہزار ملازمین، فی الحال قومی پینشن اسکیم میں شامل ہیں۔

کابینہ نے یہ منظوری، ریٹائرڈ IAS افسر سُریش کمار کی قیادت والی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر دی ہے، جس نے سفارش کی تھی کہ ریاستی سرکار کو NPS میں سرمایہ کاری کا خطرہ مول لینا چاہیے۔

پینشن کی نظرِ ثانی شدہ اِس اسکیم کے تحت ملازمین کو اُن کی آخری تنخواہ، مہنگائی بھتّے اور فیملی پینشن کے 60 فیصد حصے کے، پچاس فیصد کے برابر پینشن دی جائے گی۔ UPS کے تحت ملازمین کو اُن کی آخری 12 مہینے کی تنخواہ کی اوسط کا 50 فیصد حصہ دیا جائے گا۔ مہاراشٹر سرکار کی، نظرِ ثانی شدہ قومی پینشن اسکیم پر یکم مارچ 2024 سے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ملازمین مارچ 2024 سے پہلے ریٹائر ہوگئے ہیں وہ بھی NPS کے تحت موصولہ یک مشت رقم کا 60 فیصد حصہ، ریاستی سرکار کو واپس کرکے، یہ نظرِ ثانی شدہ NPS اپنا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ اِس اسکیم سے 13 لاکھ سے زیادہ ملازمین کو فائدہ حاصل ہوگا۔

نظرِ ثانی شدہ NPS کے تحت اُنھیں، اُن کی آخری تنخواہ کے پچاس فیصد حصے کے برابر پینشن دی جائے گی۔

پینشن کی نظرِ ثانی شدہ اِس اسکیم کے تحت ملازمین کو اُن کی آخری تنخواہ، مہنگائی بھتّے اور فیملی پینشن کے 60 فیصد حصے کے، پچاس فیصد کے برابر پینشن دی جائے گی۔ UPS کے تحت ملازمین کو اُن کی آخری 12 مہینے کی تنخواہ کی اوسط کا 50 فیصد حصہ دیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں