مہاراشٹر نے Davos میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں 38 ہزار 750 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ حکومت مہاراشٹر اور کلیانی گروپ کے درمیان دستخط کئے گئے اِس پہلے مفاہمت نامے میں دفاع، اسٹیل اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے شامل ہیں۔ اِس معاہدے سے پانچ ہزار 250 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے راغب ہونے کا امکان ہے اور اِس سے گڑچرولی میں چار ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ ایک دوسرے مفاہمت نامے پر حکومت مہاراشٹر اور ریلائنس انفرااسٹرکچر لمیٹڈ کے درمیان دستخط کئے ہیں جو 16 ہزار 500 کروڑ روپئے مالیت کا ہے۔
بالاسور Alloys لمیٹڈ کے ساتھ تیسرا مفاہمت نامہ 17 ہزار کروڑ روپئے مالیت کا ہے اور اِس میں اسٹیل اور دھات کی صنعت پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اِس سے تین ہزار 200 نوکریوں کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
Site Admin | January 21, 2025 9:34 PM
مہاراشٹر نے داووس میں عالمی اقتصادی فورم میں 38 ہزار 750 کروڑ روپے مالیت کے مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں
