ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 10, 2024 3:00 PM

printer

مہاراشٹر میں BJP کے سرکردہ رہنما امت شاہ نے ممبئی میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا

مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سرکردہ لیڈر امت شاہ نے آج ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا چناؤ منشور ”سنکلپ پتر“ جاری کیا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ BJP کے ”سنکلپ پتر“ سے ریاست کے عوام کی امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

انتخابی منشور میں BJP نے آبپاشی پروجیکٹوں، دریا کے پانی کو بروئے کار لانے اور مانسون کی بارش کے اضافی پانی کو استعمال میں لانے کا وعدہ کیا ہے تاکہ مہاراشٹر میں خشک سالی کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ پارٹی نے اگلے پانچ سال میں روزگار کے ایک کروڑ مواقع دستیاب کرانے، خواتین کو بااختیار بنانے، کم لاگت کی ہاؤسنگ، زراعت کیلئے شمسی توانائی کو بروئے کار لانے اور صاف پانی دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

BJP کا انتخابی منشور جاری کئے جانے کے موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، مہاراشٹر BJP کے صدر چندر شیکھر Bawankule، Ashish Shelar اور دیگر لیڈر موجود تھے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کیلئے آج مہا وِکاس اَگھاڑی اتحاد کا چناؤ منشور جاری کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں