مہاراشٹر میں BJP کی قیادت والے مہایوتی کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد ریاست میں حکومت تشکیل دینے کے لیے گفت و شنید کا سلسلہ شدیر طور پر جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو شیو سینا قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کَل رات ممبئی میں ایک میٹنگ میں پارٹی کے سبھی نومنتخبہ 57، MLAs نے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے قانون ساز پارٹی کے رہنما کے طور پر اجیت پوار کو اپنا صدر منتخب کیا ہے، اُن کا آج مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہئ خیال کے لیے دلی کا دورہ کیے جانے کا امکان ہے۔x
Site Admin | November 25, 2024 11:43 AM | Maharashtra Govt Formation