مہاراشٹر میں 288 اسمبلی حلقوں کیلئے نامزدگی پرچوں کی جانچ پڑتال کے بعد سات ہزار 66 کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔ اِدھر Mahayuti کے تقریباً 36 امیدوار اور مہا وِکاس اَگھاڑی کے 26 امیدوار باغی ہوگئے ہیں۔ دونوں اتحادوں کے رہنما، اِن باغی ارکان کو کَل تک اپنا نام واپس لینے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نامزدگی واپس لینے کا کَل آخری دن ہے۔
مہاراشٹر میں اِس مہینے کی 20 تاریخ کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔ x