مہاراشٹر میں کَل شام جلگاؤں ضلعے میں ٹرین کے ایک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے متاثرہ کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C- Ankita Apte
یہ حادثہ کل شام تقریباً چار بجے جلگاؤں ضلعے میں Pachora ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔ وسطی ریلوے کے تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر Swapnil Nila کے مطابق پُشپک ایکسپریس میں برابر کی ایک بوگی میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد چین کھینچنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کچھ مسافر ٹرین سے اتر گئے۔پٹریوں پر ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ مخالف سمت سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آگئے۔ جل گاؤں کے ایس پی ڈاکٹر Maheshar ریڈی نے بتایا ہے کہ فی الحال زخمیوں میں کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔
ایک ٹویٹ میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے تک کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے اس بات کی بھی یقین دہائی کرائی ہے کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کا مکمل خرچ برداشت کرے گی۔ جناب فڈنویس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو حادثے کے بارے میں تازہ معلومات سے واقف کرایا ہے۔
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، نائب وزراء اعلیٰ اجیت پوار اور ایکناتھ شندے نے بھی اس حادثے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔