مہاراشٹر میں واحد مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 23 تاریخ کو ہوگی۔ ریاست میں کَل پولنگ ہوئی اور یہاں تقریباً 65 اعشاریہ گیارہ فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جو گذشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یہ اسمبلی انتخابات 2024 ریاست کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ قومی پارٹیوں کی قیادت اور علاقائی پارٹیوں کے سیاسی مستقبل کی آزمائش ہے۔
شیوسینا، این سی پی اور کانگریس اتحاد کے اقتدار میں آنے کے ساتھ سال 2019 مہاراشٹر کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم موڑ تھا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق شیوسینا اور این سی پی کے ایک دوسرے سے الگ الگ ہونے کے بعد صورتحال نازک ہوگئی تھی۔ پانچ سالوں کے دوران ریاست نے قیادت میں بار بار تبدیلیاں دیکھی ہیں جس میں تین وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ادھوٹھاکرے اور ایکناتھ شندے نے ایک ہی مدت میں حلف لیا۔ انتخابات سے قبل اہم جماعتوں کے لیڈر ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں چلے گئے۔ 2024 کا اسمبلی انتخابات، شردپوار، اجیت پوار، ادھوٹھاکرے اور ایکناتھ شندے جیسے کئی سینئر لیڈروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
Site Admin | November 21, 2024 9:20 PM