مہاراشٹر میں ناندیڑ کے دہشت گردی مخالف دستے ATS نے NEET پیپر لیک کیس میں ملوث ہونے کے شبہے میں سنجے Tukaram جادھو اور جلیل عمر خان پٹھان کو حراست میں لیا ہے۔ یہ دونوں ہی ضلع پریشد اسکولوں میں ٹیچر ہیں اور لاتُور میں پرائیویٹ کوچنگ ادارے چلاتے ہیں۔
اِس کے علاوہ لاتُور کے شیواجی نگر تھانے میں 4 افراد کے خلاف ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ اِن میں دھارا شیو ضلعے کا Iranna Mashnaji Kongalwar اور دلّی کا گنگا دھر شامل ہے۔ لاتور کے سب ڈویژنل پولیس افسر کی سربراہی میں ایک خصوصی جانچ ٹیم SIT تشکیل دی گئی ہے، جو اِس پورے معاملے کی چھان بین کرے گی۔ x