مہاراشٹر میں نئی منتخبہ مہایوتی حکومت کی حلف برداری تقریب، 5 دسمبر کو شام پانچ بجے ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر BJP کے صدر چندر شیکھر Bawan Kule نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اس تقریب میں شرکت کریں گے۔مہایوتی اتحاد، BJP، شندے کی قیادت والی شیوسینا، اور NCP کے اجیت پوار کے گروپ پر مشتمل ہے اور اس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 288 میں سے 230 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ BJP، 132 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے جبکہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے 57 سیٹیں اور اجیت پوار کی قیادت والی NCP نے 41 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
Site Admin | November 30, 2024 9:47 PM
مہاراشٹر میں نئی منتخبہ مہایوتی سرکار کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ہوگی
