مہاراشٹر میں BJP کے دیویندر فڑنویس، شیوسینا کے کار گزار وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور NCP کے اجیت پوار سمیت مہایوتی کے لیڈروں نے آج ممبئی کے راج بھون میں مہاراشٹر کے گورنر CP رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور ریاست میں نئی سرکار تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا۔ اِن لیڈروں نے گورنر موصوف کو ایک مراسلہ پیش کیا، جس پر مہایوتی اتحاد کے 237 ارکانِ اسمبلی کے دستخط ہیں۔
اس موقع پر BJP کے مرکزی مشاہدین، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ BJP کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس، ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
وہ ممبئی کے آزاد میدان میں کل شام ساڑھے 5 بجے تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔
اسی دوران جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین سرکار کی کابینہ میں توسیع، کل رانچی میں دن میں ساڑھے 12 بجے کی جائے گی۔ کُل گیارہ وزراء راج بھون میں حلف لیں گے۔ x