ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2024 9:30 PM

printer

مہاراشٹر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج ممبئی میں کامرس اور صنعت کی وزارت کے جَن سُنوائی پورٹل کا افتتاح کیا

مہاراشٹر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج ممبئی میں کامرس اور صنعت کی وزارت کے جَن سُنوائی پورٹل کا افتتاح کیا۔ یہ پورٹل کاروباری افراد کے درمیان براہِ راست اور شفاف بات چیت اور درآمد کاروں کو اپنے مسائل آن لائن حل کرنے میں مدد دینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اِس میں کئی محکمے شامل ہیں، جیسے ٹی بورڈ، کافی بورڈ، مسالہ بورڈ، ربر بورڈ، APEDA اور غیرملکی کاروبار کا ڈائریکٹوریٹ جنرل۔ یہ سبھی وزارت کے تحت کام کرتے ہیں۔ جناب گوئل نے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کی نو تعمیر شدہ SMILE-ERP سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے بورڈ آف ٹریڈ کی ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی جس میں 10 ریاستوں کے وزرا نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ریاستوں جیسے گجرات، اترپردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور تمل ناڈو کی برآمدات کو فروغ دینے کی مختلف اسکیموں پر بات چیت کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں