ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 24, 2024 9:37 PM

printer

مہاراشٹر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جیسا کہ BJP کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے، ریاست میں سرکار تشکیل دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

مہاراشٹر میں زبردست سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں کیونکہ BJP کی قیادت والے مہایوتی اتحاد کے، ریاست میں نئی حکومت تشکیل دینے میں، اب محض 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ایکناتھ شندے کی قیادت والی موجودہ سرکار کی مدت منگل کو ختم ہوجائے گی۔ BJP، شیوسینا اور NCP پر مشتمل اتحاد نے اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کی تھی۔شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے اور NCP رہنما اجیت پوار نے اپنی اپنی پارٹیوں کے، نئے منتخبہ ارکانِ اسمبلی کے ساتھ الگ الگ میٹنگز کی ہیں۔BJP رہنما چندر شیکھر باون کُلے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی میں کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا۔ پچھلی چھ دہائیوں میں ایسا پہلی بار ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رہنما نہیں ہوگا۔288 رکنی قانون ساز اسمبلی میں مہایوتی اتحاد نے 235 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی کو محض 49 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں