مہاراشٹر میں دو ہزار 938 امیدواروں کی جانب سے نامزدگی پرچے واپس لیے جانے کے بعد اب اسمبلی چناؤ کیلئے چار ہزار 140 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی 288 نشستوں کیلئے سات ہزار اور 78 امیدواروں کی نامزدگیاں درست پائی گئی ہیں۔ مہایوتی اتحاد کے بہت سے باغی امیدواروں نیز گوپال شیٹی سویکرتی شرما، وشواجیت گائکواڑ، دھن راج مہالے اور دیگر نے اپنی نامزدگیاں واپس لے لی ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے جن اہم امیدواروں نے نام واپس لیے ہیں، ان میں کانگریس کے باغی امیدوار مختار شیخ، مدھو چووان اور امیدوار مدھورِما راجے چھترپتی شامل ہیں۔ شیوسینا UBT نے اپنے امیدواروں کے نام Pen، Panvel اور علی باغ حلقے سے واپس لے لیے ہیں اور حلیف Peasants اینڈ ورکرپارٹی کی حمایت کی ہے۔ ریاست میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔