مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن، سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، کیونکہ مختلف پارٹیوں کے امیدوار مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کیلئے پہنچے۔
شیو سینا کے امیدوار Milind Deora نے اپنے کاغذات نامزدگی وَرلی حلقے سے داخل کیے جہاں وہ شیو سینا (UBT) کے امیدوار آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف میدان میں ہیں۔ کانگریس کے گوپال اگروال نے گونڈیا سے اپنے پرچے داخل کیے۔ شیو سینا (UBT) کے امیدوار انل گوٹے اور اُن کے حریف MIM کے فاروق شیخ نے Dhule سٹی سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ کانگریس کے دیپک ٹھاکرے نے ناگپور ویسٹ سے اور Shweta Mahale نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی Chikhali حلقے سے داخل کیے۔
شیو سینا کے دیپک Kesarkar اور شیو سینا (UBT) کے راجن تیلی اور دیگر نے Sawantwadi سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک نے بھی NCP کی جانب سے شیواجی نگر- Mankhurd سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
BJP کے سابق رکن پارلیمنٹ بھوپال شٹی، سابق MLA اتل شاہ اور BJP کے پرکاش مہتا نے بالترتیب Borivali، Mumbadevi اور Ghatkopar ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوگیا۔ یہاں 20 نومبر کو اِس مرحلے میں 38 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال، کل کی جائے گی جبکہ امیدوار یکم نومبر تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ دوسری جانب ریاست میں انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 62 کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کر دیاگیا۔ اب 743 امیدوار میدان میں ہیں۔ امیدوار اپنا نام کل تک واپس لے سکتے ہیں۔43 حلقوں میں پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اسی دوران اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 86 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا غیر قانونی مواد اور نقدی ریاست کے مختلف حصوں سے ضبط کی گئی ہے۔ مثالی ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی کیلئے 20 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
مغربی بنگال میں 6 اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے نام واپس لینے کا کل آخری دن ہے۔ آج کی فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 43 امیدوار میدان میں ہیں۔ اِن حلقوں میں Haroa، Madarihat، میدنی پور، Naihati، Sitai اور Taldangra شامل ہیں۔ ووٹنگ 13 نومبر کو ہوگی۔
Site Admin | October 29, 2024 9:43 PM