مہاراشٹر میں انسدادِ دہشت گردی کے دستے نے 43 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ دسمبر کے مہینے میں ریاست کے مختلف مقامات میں غیرقانونی طور پر رہ رہے تھے۔ اِن کے خلاف 19 ایف آئی آر داخل کی گئی ہیں۔ ایجنسی نے ان کی معلومات سے متعلق آدھار کارڈ اور دیگر سرٹیفکیٹس سمیت جعلی دستاویزات ضبط کئے ہیں۔ گذشتہ چار دن میں ATS نے وِکرولی، ناشک، اکولہ، ناندیڑ اور چھترپتی سانبھاجی نگر سے 9 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا ہے۔
Site Admin | December 31, 2024 9:34 PM