August 21, 2024 9:47 PM

printer

مہاراشٹر میں آج راجیہ سبھا کیلئے دو نامزدگیاں داخل کی گئیں

مہاراشٹر میں آج راجیہ سبھا کیلئے دو نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ مہاراشٹر میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ BJP کی جانب سے BJP رائے گڑھ ضلع کے صدر Dhayrsheel Patil نے اپنے کاغذات داخل کئے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی طرف سے نتن پاٹل نے اپنا پرچہ داخل کیا۔ آسام میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کیلئے BJP کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رامیشور تیلی اور سابق رکن اسمبلی Mission Ranjan Das نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے کیونکہ BJP کے دونوں ہی امیدواروں کا جیتنا تقریباً طے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں