مہاراشٹر میں، کَل پالگھر ضلعے کےBoisar MIDC میں دو کیمیکل یونٹوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ UK ایرومیٹک اور کیمیکل کمپنی سے شروع ہونے والی آگ تیزی سے ملحقہ Salwad شیواجی نگر علاقے میں واقع کیمیکل یونٹ تک پھیل گئی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ اِس حادثے میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم جلتے ہوئے صنعتی یونٹوں سے سیاہ دھوئیں کے بادل نظر آ رہے تھے۔ پالگھر فائر کنٹرول روم کو شام چھ بج کر 20 منٹ پر اِس سلسلے میں پہلی کال موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی۔x