July 12, 2024 10:02 PM

printer

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی گیارہ سیٹوں کے چناؤ میں BJP اور اُس کی اتحادی پارٹیوں کے سبھی 9 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے

دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی گیارہ سیٹوں کیلئے ہوئے انتخاب میں آج BJP کی قیادت والی اتحاد کے سبھی 9 امیدوار فتح یاب ہوئے ہیں، جبکہ مہا وکاس اگھاڑی کے تین میں سے دو امیدواروں نے انتخاب جیتا ہے۔ 11 قانون ساز کونسل کی سیٹوں کیلئے 12 امیدوار میدان میں تھے۔ ودھان سبھا کے سبھی 274 ممبرانِ اسمبلی نے آج اپنا ووٹ ڈالا۔
BJP کے پنکجا مُنڈے، پرینے پھُکے، سَدبھاؤ کھوت، یوگیش تِلکر اور امت گورکھے نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ اجیت پوار کی NCP کے راجیش وِٹکر اور شیواجی راؤ گَرجے اور شیو سینا کے سابق ممبر پارلیمنٹ کِرپال تُومانے اور بھاؤنا گؤلی نے بھی انتخاب جیت لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں