ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 9:40 PM

printer

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا تین روزہ خصوصی اجلاس آج شروع ہوا۔ اِس کی صدارت عبوری اسپیکر کالی داس کولامبکر نے کی

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا تین روزہ خصوصی اجلاس آج شروع ہوا۔ اِس کی صدارت عبوری اسپیکر کالی داس کولامبکر نے کی۔ عبوری اسپیکر نے نومنتخب ممبران اسمبلی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ کئی ممبران اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اسمبلی کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ باقی ارکان کَل اپنا حلف اٹھائیں گے۔
ادھر شیوسینا UBT کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اجلاس کے پہلے دن مہاوکاس اگھاڑی کے ممبران مبینہ طور پر EVM کے غلط استعمال کے خلاف احتجاج میں آج حلف اٹھانے سے غیرحاضر رہے۔ اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا جس کے بعد گورنر سی پی رادھا کرشنن، قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں