July 10, 2024 9:34 AM

printer

مہاراشٹر سرکار نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے مختلف فلاحی پروگراموں کو فروغ دینے کی خاطر 50 ہزار نوجوانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے

مہاراشٹرسرکارنے ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے، مختلف فلاحی پروگراموں کو فروغ دینے کیلئے پچاس ہزار نوجوانوں کو مقررکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے، ریاستی قانون ساز کونسل کو بتایا کہ اِن نوجوانوں کو، سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری پھیلانے کے مقصد سے  ’یوجنا دُوت‘ کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ جناب پاٹل نے کہا کہ یہ ’یوجنا دوت‘، شہریوں کی اِن سرکاری اسکیموں کے فائدے حاصل کرنے میں مدد بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے مہارت کے مرکز قائم کرنے کی غرض سے، دس  پولی ٹیکنک اداروں کیلئے 53 کروڑ 66لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ ان مرکزوں کا مقصد ہنرمندی اور خودروزگاری کو بڑھاوا دینا ہے۔

جناب پاٹل نے کہا کہ ِان دس لاکھ نوجوانوں کو 6 مہینے کی، ہنرمندی والی تربیت اور وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں