August 14, 2024 9:45 AM | Maharashtra Cabinet

printer

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی  ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے، جس کے بعد وہ لوگ اِس زمین کے مکمل مالک بن جائیں گے جن کے قبضے میں یہ زمین ہے۔ یہ فیصلہ ممبئی میں کل وزیراعلیٰ ایک ناتھ شندے کی صدارت میں منعقدہ ایک کابینہ میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ، دوسرے درجے کی ایک لاکھ چالیس ہزار ایکڑ زمین کو، فری ہولڈ میں تبدیل کرنے کے، 60 سال پرانے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسرے درجے کا قبضہ ایک شرطیہ قبضہ ہوتاہے جس کے تحت زمین، مختلف وجوہات سے کچھ افراد کو دے دی جاتی ہے۔ اِن وجوہات میں کسی اہم کام کا صلہ دیا جانا اور کسی مذہبی ڈھانچے کو اُس کی دیکھ بھال کے لیے یہ زمین دیا جانا شامل ہے۔