مہاراشٹر حکومت نے Davos میں عالمی اقتصادی فورم WEF کی سالانہ میٹنگ 2025 کے دوران 15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے 54 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر CMOکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں سے مختلف شعبوں میں تقریباً 16 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ کلیدی معاہدوں میں سے ایک MSN ہولڈنگز لمیٹڈ شامل ہے، جو ریاست کے ’الٹرا میگا پروجیکٹ‘ پہل کے تحت ایک جدید لیتھیم بیٹری اور سیل مینوفیکچرنگ پروجیکٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Bhavna
14 ہزار 652 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت والے اس پروجیکٹ کا مقصد 8 ہزار 760 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے، جس میں ودربھ خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ریلائنس گروپ کے ساتھ سب سے بڑے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس نے پیٹرو کیمیکلز، پالیسٹر، قابل تجدید توانائی، بائیو انرجی، گرین ہائیڈروجن، مہمان نوازی اور رئیل اسٹیٹ وغیرہ شعبوں میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس نے ایک کھرب ڈالر کی معیشت حاصل کرنے کے ریاست کے ہدف پر زور دیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری عالمی سرمایہ کو راغب کرنے اور مہاراشٹر کی صنعتی بنیاد کو بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کی اس سال کی میٹنگ میں بھارت کی مضبوط نمائندگی ہے، جس میں آٹھ ریاستیں، کیرالہ، تلنگانہ، اترپردیش، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک اور مغربی بنگال سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ بھارت کے وفد میں پانچ مرکزی وزراء، تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور تقریباً 100 سی ای اوز کے ساتھ ساتھ حکومت، سول سوسائٹی کے رہنما اور آرٹس کے ماہرین شامل ہیں۔×