جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں کل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جھارکھنڈ میں 12 اضلاع کے 38 حلقوں کے لیے دوسری اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ سوائے کچھ حساس پولنگ مراکز کے، جہاں ووٹنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔
اس مرحلے میں 528 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔
مہاراشٹر میں نانڈیر پارلیمانی حلقے اور پنجاب، اُترپردیش، کیرالہ اور اُتراکھنڈ ریاستوں کی 15 اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی کل ضمنی انتخابات ہوں گے۔تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی سنیچر کے روز ہوگی۔×